حب پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور کراچی سے چھینی گئی پک اپ برآمد کرلی

جمعہ 15 نومبر 2019 00:04

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) حب سٹی پولیس کی مختلف کارروائیاں دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمیت کراچی سے چھینی گئی پک اپ گاڑی برآمد کرلی دو ملزمان گرفتار.

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی آنے والی نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کرکے ملزم نقیب اللہ ولد سبحان اللہ قوم پٹھان سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اسی دوران ایک اور نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی برآمد کرکے ملزم اسماعیل ولد عبداللہ قوم کاکڑ سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران کراچی کے علاقے لانڈھی سے ایک ماہ قبل چوری کی گئی پک اپ سوک سینٹر کے پاس سے برآمد کرکے اپنے تحویل میں لے لیا

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں