شہریوں کو اشیائے خوردونوش میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائینگے، محمد یعقوب شیخ

دکاندار منافع خوری ،گرانفروشی سے اجتناب برتیں،سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنیوالے دکاندار کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 16 جنوری 2020 23:46

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) شہریوں کو اشیائے خوردونوش میں ریلیف فراہم کرنے کے لیئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے شہر کے دکاندار منافع خوری اور گراں فروشی سے اجتناب برتیںسرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کے چیئرمین/ نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ نے پرائس کنٹرول کمیٹی اوتھل کے اجلاس کے دوران شہر کے دکانداروں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.اجلاس میں سب انسپیکٹر محمد علی شیخ، محکمہ لائیواسٹاک کے ویٹنری آفیسر ڈاکٹر فرحان شکور,محاسب سیف اللہ رونجھو، اوتھل کے سینئر صحافی رحمت اللہ ناز مرتضیٰ لاسی،شہر کے دکانداروں کے نمائندے حاجی محمد بخش شیخ،گران خان پٹھان،سکندر علی، عبدالغفور، عبدالمجید جاموٹ، جیٹھا مل ودیگر شریک تھے پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین/نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ نے شہر کے دکانداروں کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اشیائے خوردونوش میں ریلیف فراہم کرنے کے لیئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے شہر کے دکاندار منافع خوری اور گراں فروشی سے اجتناب کریں اورسرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں