پی ڈ ی ایم کے جلسوں کی کامیابی عوام کا عمران خان سے ناراضگی کی علامت ہے ،رئوف خان ساسولی

اچھے اور دانا لوگ اپنی ناکامی دیکھ کر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر کے اقتدار سے الگ ہو جاتے ہیں ، بزرگ رہنما

منگل 27 اکتوبر 2020 23:52

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ رہنما رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ پی ڈ ی ایم کے جلسوں کی کامیابی عوام کا عمران خان سے ناراضگی کی علامت ہے ،اچھے اور دانا لوگ اپنی ناکامی دیکھ کر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر کے اقتدار سے الگ ہو جاتے ہیں خان صاحب اپنے موجودہ وزیروں اور مشیروں کی موجودگی میں عوام کا دل جیت نہیںسکتے انکی یکطرفہ احتساب نے کل کے غاصب لیٹروں کو مظلوم بنا دیا ہے ،پی ڈ ی ایم کے جلسوں سے جام صاحب نہیں بلکہ پورے نظام کو خطرہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رئوف خان ساسولی نے مزید کہاکہ عمران خان حکومت کی کارکردگی بہتری اور عوام حق میں ہوتی اور انہیں سہولہات فراہم کے ساتھ ساتھ مہنگائی کو کنٹرول کرتا تو عوام عمران خان سے خوش ہو تے اور اپوزیشن کے جلسہ اس طرح کامیاب نہیں ہوتے جلسوں کی کامیابی عمران سے عوام کی ناراضگی کی علامت ہے اچھے دانا لوگ جب اپنی ناکامی دیکھ لیتے ہیں تو وہ اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر کے اقتدار سے الگ ہوکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیتے ہیں خان صاحب موجودہ وزیر وں مشیروں کی موجودگی میں عوام کا دل جیت نہیں سکتے کیونکہ موجودہ وزیر ومشیر باتونی ہیں اور عوام کی بہتری کیلئے ان پاس کوئی پروگرام نہیں ہے انھوں نے کہاکہ سردار یار محمد رند ایک سچا اور کھرا حقیقت گو انسان ہیں انھوں نے عوام کی ناراضگی کا آن دی ریکارڈ اعتراف کیا یہ ان کی سرکش ضمیر کا آواز تھا ساسولی نے مزید کہاکہ خان صاحب اپنے پارٹی کے اچھے لوگوں سے مشورہ کرنے کے بجائے اس نے باتونی اور بداخلاقوں کو اپنی ارد گرد جمع کیا ہے انھوں نے کہاکہ عمران خان کے یکطرفہ احتساب نے کل کے غاصب لیٹروں کو مظلوم بنادیاہے جبکہ 22کروڑ عوام بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے عمران خان نے کہا کہ تھا لیکن ہو نہیں سکا اور انکا کیا ہوا کوئی بھی وعدہ وحیدنہیں ہوا ایک سوال کے جواب میں ساسولی نے کہاکہ پی ڈ ی ایم کے جلسوں سے جام صاحب نے بلکہ پورے نظام کو خطرہ ہے موجودہ حکمرانوں کی ناکامی سزا اداروں کو نہیں دینا چاہئے تمام اداروں کو آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپنی فرائض انجام دینا چاہئے انھوں نے مزید کہاکہ نہ حکمرانوں کے پاس ملک و عوام کی بہتری کیلئے کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی حزب اختلاف کے پاس کوئی پروگرام ہے کیونکہ عوام و ملک کے بہتری کیلئے انکے پاس پروگرام نہیں ہے اس لیئے ایک دوسرے کو گالم گلوچ کررہے ہیں اور ملک میں سیاست بداخلاقی کے بھینٹ چڑھ گیا ہے آخر میں ساسولی نے چاروں صوبوں کے مڈل کلاس مزدور ،کسان ،طلبا ،وکلا ،ادیب دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایکجا ہو کر انصاف مندانہ بہتر نظام کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں