الیاس محلہ اوتھل میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیاہے ، علا قہ مکین

ہمارے علاقے میں پانی کا شدید بحران ہے ماہ صیام کے میں پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے

بدھ 21 اپریل 2021 00:02

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) الیاس محلہ اوتھل میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،محکمہ پی ایچ ای کے نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے الیاس محلہ میں صرف 20منٹ یا آدھا گھنٹہ پانی سپلائی کرتے ہیں جس سے اہل علاقہ پانی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں20 منٹ آدھے گھنٹے میں بھی پانی کم پریشر میں فراہم کیا جاتا ہے جس سے اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں محکمہ پی PHE خواب خرگوش کی نیند میں سوئے ہوئے ہیں الیاس محلہ کے علاقہ مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ہمارے علاقے میں پانی کا شدید بحران ہے ماہ صیام کے میں پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے لیکن محکمہ پی ایچ ای صرف 20منٹ یا آدھا گھنٹہ اور وہ بھی کم پریشر میں پانی دیتے ہیں یہ محکمہ پی ایچ آی کے نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اہل علاقہ ماہ صیام اور روزے میں دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ اور محکمہ پی ایچ ای کے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں