ٰملک بھر کی طرح بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بھی عید میلاد النبی کا جشن شان وشوکت سے منایا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:52

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بھی عید میلاد النبی کا جشن شان وشوکت سے منایا گیا عمارتوں پر چراغاں کیا گیا اور جلوس نکالے گِئی بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بھی12ربیع الاولﷺ کا جشن شان وشوکت اور مزہبی جوش وچزبے سے منایا گیا مرکزی جلوس جامعہ نورانی مسجد ساکران روڈ سے برآمد ہوا جلوس آرسی ڈی شاہرہ سے ہوتا ہوا موندرہ چوک پہچا تو چھوٹے بڑے عاشقان رسولﷺ کے قافلے بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے پورا شہر لبیک یا رسول اللہ لبیک یا رسول اللہ سے گونج اٹھا مرکزی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺشریک ہیں سیکیورٹی انتہای سخت انتظامات کیے گے تھے جبکہ مساجد اور سرکاری وپرائیوٹ عمارتوں پر چراغاں کیا گیا

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں