ضلع بھر میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل اسمگلنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ، منظور احمد بلیدی

ہفتہ 16 مارچ 2024 20:40

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) ایس ایس پی ضلع حب منظور احمد بلیدی نے اپنی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ضلع حب کے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حب مین شاہراہ پر کسی صورتِ پیٹرول لے جانی والی چھوٹی گاڑی اور موٹرسائیکل کو آنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی روزگار کی آڑ میں قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ ضلع بھر میں کسی بھی پولیس اسٹیشن ایس ایچ اوز کے ایریا میں اگر اسمگل شدہ ڈیزل یا پیٹرول کی ترسیلات کے حوالے سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کروائی عمل میں لائی جائے گی پولیس تھانہ گڈانی کی حدود میں مین آر سی ڈی روڈ نزد چکرا نالے کے قریب کار گاڑی اور موٹر سائیکل کا آپس میں ایکسیڈنٹ ہوا جس کے باعث کارمیں آگ لگی اور حادثے میں چار لوگ جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں جاں بحق افراد کی تعداد ٹوٹل چار ہے کار میں ایرانی پیٹرول لوڈ تھا جو حب کی طرف آرہی تھی جبکہ موٹر سائیکل سوار افراد بطرف وندر جارہے تھے ایس ایس پی حب منظور احمد بلیدی نے کہا کہ بظاہر کار گاڑی کی غلطی لگتی ہے کیونکہ کار روڈ کے شمال سے مغرب کی جانب گئی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ایرانی پیٹرول صرف کار میں تھا انہوں نے مزید کہا کہ روزگار کی آڑ میں قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی جسکے پیش نظر ایس ایس پی حب منظور احمد بلیدی نے ضلع حب بھر میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل اسمگلنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ایس ایس حب کے مطابق پولیس اس حوالے سے مزید کارروائی کررہی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں