ایس ایچ او بیلہ کی کا رو ائی اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس ،5 ملزمان گرفتار

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:26

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو کی کارروائی، اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس 5 ملزمان گرفتار،لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 06.03.2024 کو غلام نبی ولد غلام علی قوم رونجھا سکنہ بگھیاڑی گوٹھ بیلہ عمر 30/35 سال کو نامعلوم قاتلوں نے کلہاڑی کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

جس پر مقدمہ نمبر 21/2024 بجرم 302 ق د 34 ت پ نامعلوم قاتلوں کے خلاف تھانہ بیلہ میں درج رجسٹرڈ کیا گیا اور ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم نے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم عنایت اللہ بگٹی SDPO اوتھل، ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو، تھانہ کے سینئر تفتیشی آفیسر اور مقدمہ کے تفتیشی آفیسر پر مشتمل بنائی اور ہدایت کی کہ فوراً قاتلوں کا سراغ لگاکر گرفتاری عمل میں لائی۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم نے ایس ایس پی لسبیلہ کی زیر نگرانی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تکنیکی معاونت کی مدد سے اصل مجرموں کا سراغ لگایا۔دوران تفتیش مقدمہ مدعی نے 06 ملزمان ڈاکٹر امام بخش،سراج الدین ولد امام بخش ، زاہد ولد امام بخش ،معشوق علی ولد قادر بخش ، عبدالرزاق ولد عبدالغفور، شوکت علی ولد قادر بخش کو نامزد کیا۔ بیلہ پولیس نے اپنے دستیاب وسائل کے اندر داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ شروع کی اور متعدد چھاپے مارے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نی5 قاتلوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم شوکت علی فرار ہے جس کو گرفتار کرنے کیلئے ہرممکن کوشش جاری ہے۔ بیلہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں