عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے لسبیلہ پولیس کی مختلف مقامات پر اچانک سنیپ چیکنگ

بدھ 20 مارچ 2024 22:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لسبیلہ پولیس کے افسران و جوانوں نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے مختلف مقامات پر اچانک سنیپ چیکنگ شروع کردی۔ سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لسبیلہ نے کہا کہ اس جامع طریقہ کار کا مقصد کسی بھی ممکنہ خطرہ سے نمٹنے، غیر قانونی سرگرمیوں اور مشتبہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی تھی۔اس ماہ مقدس میں ملکی و صوبائی سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔لسبیلہ پولیس کی بھرپور کوشش ہوگی کہ عوام کے لیئے لسبیلہ کا روایتی پرامن ماحول برقرار رہے اور عوام کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں