kکامیاب ہو کر علاقے کی خدمت کروں گا،نوابزادہ زرین مگسی

پیر 1 اپریل 2024 21:25

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) سابق وزیراعلی بلوچستان اور ،وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی کے لسبیلہ سے نامزد امیدوار پی بی بائیس سے قبائلی شخصیت نوابزادہ زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ جام کمال خان نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ جام خاندان اور ہمیں عزت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ کی عوام سے ووٹ کا نہیں بلکہ پیار ومحبت کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں لسبیلہ کے لوگوں کی بہترین نمائندگی کریں گے۔ میرے ہاتھ مضبوط کریں گے تو سمجھیں جام کمال خان کے ہاتھ مضبوط کئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔جام گروپ کے رہنماوں اور کارکنوں کے تعاون سے ہی کامیابی ہوگی ،ان کے سوا کامیابی ناممکن ہے اور انشااللہ کامیابی حاصل کرکے عوام کی بھر پور طریقے سے خدمت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں