سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان زیر صدارت ڈینگی اور ملیریا کے حوالے سے اجلاس منعقد

بدھ 3 اپریل 2024 17:16

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان زیر صدارت ڈینگی اور ملیریا کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا ہے، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان کی زیر صدارت حب گوادر اور کیچ میں ڈینگی اور ملیریا کے پھیلائو اور اس سے بچائو کے اقدامات کے لیے اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت صوبائی سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر اسفند یار شیرانی، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر فہیم خان ، صوبائی کوآڈنیٹر ویکٹر بورن ڈیزیز و ملیریا کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر عامر رئیسانی ڈائریکٹر ایڈمن بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی، ڈبلیو ایچ او کنسلٹنٹ ڈاکٹر بصیر ،سیکشن آفیسر ریاست علی، اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت بلوچ اور ڈی ایچ او تربت ڈاکٹر ابابگر بلوچ ،ڈی ایچ او حب اور گوادر نے آن لائن شرکت کی۔

\378

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں