او تھل ،پو لیس کی کارروائی، مو ٹر سا ئیکل لفٹر گر فتا ر، چو ری شدہ مو ٹر سائیکل برآ مد

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:38

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی کارروائی موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکر لی ۔

(جاری ہے)

لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے جا ری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر اوتھل پولیس نے موٹر سائیکل چور شاہنواز ولد غلام نبی سکنہ سانگھڑ سندھ حال کاروان پمپ بیلہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 برآمد کی۔

واضح رہے کہ مورخہ 22 مارچ 2024 کو برفت مارکیٹ مدثر کلینک اوتھل کے مقام سے ملزم نے موٹر سائیکل چوری کی تھی جس کا باقاعدہ مقدمہ نمبر 17/2024 بجرم 381/A ت پ مسمی قربان علی ولد تاج محمد سکنہ موچی محلہ اوتھل کی مدعیت میں تھانہ اوتھل میں درج تھا۔اوتھل پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں