پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور بہتری کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے ،صدام حسین

انشاء اللہ آنے والے چندسالوں میں قومی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے قابل ہوجائے گی ،کپتان پاکستان قومی فٹبال ٹیم

منگل 3 مارچ 2020 00:02

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور بہتری کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے انشاء اللہ آنے والے چندسالوں میں قومی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے قابل ہوجائے گی عوام قومی ٹیم کیلئے دعائیں اور بھرپور حوصلہ افزائی کریں عوام کو بہترین کاکردگی دکھائیں گے لسبیلہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اقدامات قابل تحسین ہیں لسبیلہ فٹبال پریمیئرلیگ منعقدکرانا سیدنعیم شاہ عاقب اور انکی پوری ٹیم کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے لسبیلہ فٹبال پریمیئرلیگ بیلہ کی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خاص شرکت کرنے کے بعد جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم اوتھل میں صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ بیلہ جیسے شہرمیں لسبیلہ فٹبال پریمیئرلیگ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے اس فٹبال لیگ سے نہ صرف فٹبال کو فروغ ملے گا بلکہ لسبیلہ کے کھلاڑیوں کیلئے بھی یہ سود مند ثابت ہوگا اور اس فٹبال ٹورنامنٹ میں لسبیلہ کے کھلاڑی اپنے کھیل کے جوہر دکھاکر صوبائی اور ملکی سطح پر اپنا نام کماسکتے ہیں اس طرح کے ٹورنامنٹ ہرسال ہونے چائیئیںانہوںنے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نہ صرف لسبیلہ بلکہ پورے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بلوچستان کے ہرضلع میں اسپورٹس کمپلیکس اور ہرتحصیل میں فٹسال گرائونڈ تعمیرکرارہے ہیں جس کے مستقبل میں حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہونگے قومی فٹبال ٹیم کے کپتان نے لسبیلہ پریمیئرلیگ کے آرگنائزر سیدنعیم عاقب کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سیدنعیم شاہ عاقب اور انکی پوری ٹیم نے جس طرح لسبیلہ پریمیئرلیگ کو آرگنائز کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں اس موقع پر لسبیلہ کے معروف فٹبالر محمد اکرم لاسی ،محمد وسیم،ذاکرحسین ،عبدالوحید،مولابخش لاسی،سراج بلوچ،محمد عمرلاسی،محمدیوسف ،سعید بلوچ،رضوان یوسفزئی،رضوان جونیئر ،محمد اخترخاصخیلی،محمد اختربلوچ بھی انکے ہمراہ تھے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں