حالیہ بارشوں کی وجہ سے آنے والے ممکنہ سیلاب سے بچائو کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں، ڈپٹی کمشنر راجن پور

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) حالیہ بارشوں کی وجہ سے آنے والے ممکنہ سیلاب سے بچائو کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں۔ ہر حال میں لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کریں گے۔ محکمہ صحت،تعلیم، لائیوسٹاک، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور انہار اپنی اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمدافضل ناصر خان نے ممکنہ سیلاب سے بچائو کیلئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رئوف احمد، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمن بلوانی، انہار، ریسکیو1122،سپورٹس، تعلیم، صحت اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انتظامات پہلے سے مکمل رکھیں۔ کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں