غرب اردن، پر امن ریلی پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد، 18 فلسطینی زخمی

قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی،رابطہ کمیٹی

ہفتہ 2 جنوری 2021 15:37

قلقیلیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کی ایک ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں نے 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران قابض فوج نے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجیمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں