انسداد خسرہ مہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے طبی ٹیمیں قومی جذبہ سے سر شار ہو کر اپنی خدمات سرانجا م دیں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:14

لیہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) حکو مت پنجا ب صحت کی جد ید اور معیا ری سہو لیا ت صوبہ بھر کے تمام علا قوں میں فراہمی کے لئے سر گرم عمل ہے، انسداد خسرہ مہم کو کا میا ب بنا نے کیلئے طبی ٹیمیں اپنی خدمات قومی جذبہ سے سر شار ہو کر سرانجا م دیں ۔ یہ با ت معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی نے ضلع کو نسل ہا ل میں منعقدہ آگا ہی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔

سیمینا ر کی صدارت ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے کی ۔ چیئر مین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد ، وائس چیئر مین سید گلزار احمد شاہ بخاری مو جو د تھے ۔ سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہوئے سید رفاقت علی گیلا نی نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی اولین ترجیح پسما ندہ علا قوں میں صحت کی بنیا دی سہولیا ت کی فراہمی ہے جس کے لئے مختلف پر وگرامز پر عمل کیا جا رہا ہے ،انہو ں نے محکمہ صحت کی متعلقہ ٹیموں کے ممبران پر زور دیا کہ انسداد خسرہ مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے محکمہ صحت کے حکا م و سٹا ف کو پو لیو مہم کی کا میا بی پر خراج تحسین پیش کیا ، سی ای او صحت ڈاکٹر آغا تو حید احمد خان نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں 3لا کھ 52ہزار سات سال تک کی عمر کے بچوں کو 12روزہ انسداد خسرہ مہم کے دوران حفاظتی ٹیکے لگا نے کے لئے 199خصوصی ٹیمیں کا م کر یں گی ، سیمینار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ڈی ڈی ایچ او لیہ ڈاکٹر سجاد حسین ، ڈی ڈی ایچ اوکروڑ ارشد تتلا ، ڈائریکٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر مزمل کر یم ، ڈاکٹر ز ، پیرا میڈیکل سٹا ف اور لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ، ہیلتھ ورکرز کی کثیر تعداد اور میڈیا نما ئندگا ن نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں