لیہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لے لیا

جمعرات 23 مئی 2019 19:03

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) (اے پی پی ) لیہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لے لیا ،سب انسپکٹر محمد رمضان اور اے ایس ا?ئی شیر زمان نے مختلف کاروائیوںکے دوران ملزمان عباس مسیح ،محمد رمضان ،محمد اقبال اورظفر اقبال کے قبضہ سے 73لیٹر شراب ،80لیٹر لہن ،چالو بٹھی و آلات کشید شراب اور 236گرام ہیروئن برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں مختلف مقدمات کااندراج کر لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد رمضان اور شیر زمان نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں لیکن اس کے باوجود لیہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے ،مبارک مہینے میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ انتہائی شرمناک فعل ہے ،ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں