لیہ پولیس نے عید پر شراب سپلائی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا ،تین گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج

موت کے سوداگروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث عناصر کوقانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ڈی ایس پی چوبار ہ کی پریس کانفرس

ہفتہ 23 مئی 2020 17:48

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) لیہ پولیس نے عید پر شراب سپلائی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا ،بھاری مقدار میں شراب برآمد ،ملزمان حبیب باجوہ ،رفیع احمد، محمد اسلم گرفتار ،مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس نے عید کے موقع پر شراب سپلائی کابڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملادیے ہیں ،ڈی ا یس پی چوبارہ محمد حیات خان دریشک نے پریس بریفنگ کے دوران تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او لیہ نے عید کے موقع پر شہریوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا ہے ،اس پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او چوک اعظم عابد علی نے سب انسپکٹر محمد اشرف ،سب انسپکٹر ذیشان عقیل ،اے ایس آئی محمد اخترمع پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی ،کامیاب ریڈ کے دوران حبیب باجوہ اور رفیع احمد کو شراب فروخت کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا ،دونوں ملزمان کے قبضہ سے 1000بوتل شراب برآمد ہوئی جبکہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اسلم کو گرفتار کرکے شراب ،لہن ،آلا ت کشید اور چالو بھٹی شراب کی برآمد کر لی ،ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ موت کے سوداگروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا ، شہریوں کی طرف سے ایس ایچ او عابد علی اور ان کی ٹیم کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ڈی پی او لیہ کی طرف سے تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ،پر یس بریفنگ کے دوران ایس ایچ او عابد علی ،ترجمان پولیس لیہ محمد ندیم و دیگر افسران موجو د تھے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں