خطے میں اربوں کے ترقیاتی کام کروانے کا ریکارڈ ہے ،ہمارئے بعد علاقے میں کوئی قابل ذکر کام ہوا نہ مسائل حل ہو سکے ،چولستان سمیت عباسیہ اور حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام کروا کر سیاسی میدان مین انفرادیت کی سیا ست قائم کی،ہمارئے بعد علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم رہا، ہم اپنے ساتھیوں اورگروپ سے وابستہ شخصیات سے مل کر عوامی خدمت اورحلقہ کی ترقی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے

تعمیر وطن گروپ کے سربراہ وسابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 1 دسمبر 2014 16:36

لیاقت پور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) تعمیر وطن گروپ کے سربراہ وسابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرواے ،جو کہ خطے کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ،ہمارئے بعد علاقے میں کوئی قابل ذکر کام ہوا نہ مسائل حل ہو سکے ،چولستان سمیت عباسیہ اور حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام کروا کر سیاسی میدان مین انفرادیت کی سیا ست قائم کی،ہمارئے بعد علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم رہا،لیکن ہم اپنے ساتھیوں اورگروپ سے وابستہ شخصیات کے ساتھ مل کر عوامی خدمت اورحلقہ کی ترقی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

وہ پیر کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چولستان کی ترقی اور عباسیہ کی خوش حالی کے لئے ہم نے دن رات کام کیا،چنی گوٹھ سے فیروزہ دو رویہ سڑک کی تعمیر ،چنی گوٹھ تا فیروزہ سیم نالہ کی منظوری سمیت ہزاروں کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر اور نہروں کو پختہ کرنے کا کام ان کی جدوجہد اور عوام سے محبت کا عملی ثبوت ہے ،ہم نے علاقے میں ترقیاتی کام کروا کر نئی روایات قائم کیں ،1988سے عوامی خدمت کا جو مشن شروع کیا تھا امشاللہ ہم اسے منزل تک پہنچائیں گے،ہم نے اقتدار کو نہیں اقدار کی سیاست کی ہے اور انشاللہ مستقبل میں مزید بہتر خدمت خلق کی سیاست کر کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروانے کی کوشش کرین گے،چوہدری مسعود احمد نے کہا کہ چولستان کو آباد وشاداب کرنے میں ہم نے جدوجہد کی چولستان کیاراضی کو پانی ہم نے فراہم کر کے ترقی کا نیا دور شروع کیا ،،آج ہماری اس جدوجہد کے باعث چولستان آباد ہے ،اس وقت چار ارب روپے سے صرف چولستان میں سڑکیں تعمیر کیں،چنی گوٹھ تا جیٹھہ بٹھہ کارپیٹ روڈ کی تعمیر اور کشادگی کر کے اس خطے کے عوام کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی،گرلز وبوائز ڈگری کالج کا قیام ،تحصیل ہیڈ کوارٹر کی تعمیر ،اسٹیڈیم کا قیام بھی اس وقت ہم نے کہا جو آج کھنڈرات کا نموبہ پیش کر رہے ہیں،اوورہیڈ برج سات کروڑ روپے سے تعمیر کیا،انہوں نے کہا کہ اس دور میں ہم نے دو سو سے زائد سکول تعمیر کئے اور بے شمار سکولوں کو اپ گریڈ کر کے عوام کو تعلیم کی سہولیات فراہم کیں،اور ان سکولو ں میں خواتین اساتذہ بھرتی کے لئے پہلی بار فیروزہ گرلز ہائرسیکنڈری سکول میں پی ٹی سی کورس کاااجرا کیا،جہاں پر دوسو طالبات نے تعلیم حاصل کر کے ملازمتیں حاصل لیں،فیروزہ میں بوائز اینڈ گرلز ہائرسیکنڈری سکولوں کا قیام اورسٹاف کی فراہمی ہمارئے دور میں ممکن ہوئی ،چولستان کی ترقی کے لئے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پچاس فیصدبجٹ ہماری تحریک پر خرچ کیا گیا ،اب صورت حال یہ ہے کہ نئے منصوبے تو درکنارپرانے منصوبے تباہ ہو رہے ہیں،ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،اربوں روپے کی تعمیر شدہ سڑکوں کی مرمت ہوئی نہ ان کی کوئی دیکھ بھال کی گئی ،گزشتہ پانچ چھ سالوں سے ترقی کا عمل معطل اور عوام پریشان ہیں ہم نے چنی گوٹھ سے لے کر جیٹھہ بٹھہ تک ترقیاتی کاموں کے جال بچائے لیکن اب صورت حال انتائی ابتر ہے ،چوہدری مسعود احمد کا کہنا تھا کہ جو مشن ہم نے 1988میں شروع کیا تھا اس کی تکمیل کے لئے اپنی جدوجہد آخری سانسوں تک جاری رکھیں گے،اور خطے کی ترقی کے لئے دن رات عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں