لاہور کے سیاست دانوں کو پیغام ہے ہم ڈرنے والے نہیں، بلاول بھٹو زرداری

شیرعوام کا خون چوستا ہے، چوتھی بار وزیراعظم بن کر پھرعوام کا خون چوسے گا،چیئرمین پیپلزپارٹی کا لیاقت پور میں جلسے سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 19 جنوری 2024 17:15

لاہور کے سیاست دانوں کو پیغام ہے ہم ڈرنے والے نہیں، بلاول بھٹو زرداری
لیاقت پور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جنوری2024 ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور کے سیاست دانوں کو پیغام ہے ہم ڈرنے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جیت پیپلزپارٹی اور عوام کی ہو گی ۔ پنجاب کے ضلع لیاقت پور میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم 300 یونٹ تک بجلی سولر کے ذریعے مفت دیں گے، 7 وزارتیں ختم کرکے 300 ارب روپے عوام پرخرچ کریں گے، عوام گھر گھر جا کرپیپلزپارٹی کا منشور پہنچائیں، خواتین کو بلاسود قرض دیں گے۔

بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا، ڈر ہے کہیں پھر نہ چھپ جائے۔ شیرعوام کا خون چوستا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، چوتھی بار وزیراعظم بن کر پھرعوام کا خون چوسے گا، دوسری بار وزیراعظم بنا تو وہ جو لائے ان سے لڑا، میں کسی اور طرف نہیں عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں، ہرسال 1500ارب سبسڈی اشرافیہ کودی جاتی ہے، رحیم یارخان میں یونیورسٹی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اقتدار میں آکر بے نظیر کسان کارڈ لائیں گے، 30 لاکھ گھربنا کردیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے دیگر جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں ان کو صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے اور کرسی کی فکر ہے، آج مہنگائی سے عوام بہت زیادہ پریشان ہیں۔ ہمارے 10 نکات میں عوام کے مسائل کا حل ہے۔ عوام ہم پراعتماد کریں اور الیکشن والے دن صرف تیر پر ٹھپہ لگائیں ۔ ہم نوجوانوں کو ایک سال کیلئے مالی مدد فراہم کریں گے ۔ شہید بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، یوسی کی سطح پر بھوک مٹاوشروع کریں گے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت ،بھوک، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، اقتدار میں آکر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔صوبے کے عوام ایک شخص کو چوتھی بار وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے۔

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں