لیاقت پور،موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

اتوار 24 ستمبر 2023 15:55

ْلیاقت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2023ء) موٹر وے ایم فائیو پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں موٹر وے ایم فائیو پر ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد عامر اور محمد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں