لیاقت پور،باپ کاچوری شکایت پر بیٹے پر تشدد، جانوروں کی طرح باندھ دیا

منگل 26 ستمبر 2023 21:10

لیاقت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) پنجاب کے شہر لیاقت پور میں سفاک باپ نے چوری کی شکایت پر بیٹے کو جانوروں کی طرح باندھ دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لیاقت پور کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں بے رحم باپ نے بیٹے پر انسانیت سوز تشدد کرتے ہوئے محلے داروں کی چوری کی شکایت پر بیٹے کو جانوروں کی طرح باندھ دیا،زنجیروں میں جکڑے ،رسیوں سے بندھے نوجوان کی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔پولیس کے مطابق نوجوان کی چیخ و پکار پر ہمسایوں نے دیوریں پھلانگ کر لڑکے کو بازیاب کروایا ہے جبکہ بیٹے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں