لاکھ کی گرانٹ کرپشن کی نظر ہو گئی علامہ اقبال ٹاؤن کا فیصل پارک مرمت کے بعد بھی کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:34

لیاقت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) 15 لاکھ کی گرانٹ کرپشن کی نظر ہو گئی علامہ اقبال ٹاؤن کا فیصل پارک مرمت کے بعد بھی کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا۔ تفصیل کے مطابق لیاقت پور کے محلہ علامہ اقبال ٹاون کا فیصل پارک بنا تو عوام کی تفریحی کے لیے ہے مگر پارک میں زیادہ تر بسیرا نشائیوں کا نظر آتا ہے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کی طرف سے 15 لاکھ کی گرانٹ 2017 میں اسکی گرانٹ کی منظوری آئی تھی جس میں بنچوں جھولوں اور سبزا زار اور اس کے علاوہ گیٹ اورپلاٹوں مین گھاس لگایا جانا تھا لیکن 15 لاکھ کی گرانٹ لگنے کے بعد پارک کی حالت یہ ہے کہ پارک کی نہ تو پارک میں پینے کے صاف پانی کا انتظام ہے نہ سبزا زار ہے نہ ہے اور بنچے ٹوٹی پھوٹی پڑی ہی.لائٹس کے لیے لگئے پول بغیر لائٹس کے کھڑے ہیں جو کے رات کو پارک کھنڈر کا منظر پیش کرتا ہے ۔

جھولے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں ۔ پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں ۔ ٹوٹی پھوٹی بنچے میونسپل کمیٹی کا منہ چڑاتی نظر آتی ہے اب پارک کا گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے کچرا ڈالنا شروع کر دینے پر میونسپل کمیٹی کا پارک کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں