خواتین کی ویڈیوز بنانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر قتل کر دیا گیا

کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی ویڈیوز بنانے کا الزام پر دوست نے ہی نوجوان ٹاک ٹاکر کی جان لے لی

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2022 23:47

خواتین کی ویڈیوز بنانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر قتل کر دیا گیا
لیاقت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2022ء) خواتین کی ویڈیوز بنانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر قتل کر دیا گیا، کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی ویڈیوز بنانے کا الزام پر دوست نے ہی نوجوان ٹاک ٹاکر کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں ایک نوجوان ٹک ٹاکر کی جانب سے کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی گئیں جس پر تنازعہ پیدا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق اس تنازعے کی وجہ سے دوست اپنے ہی دوست کا قاتل بن گیا۔ کھیت میں کام کرنے والی خواتین کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے تنازع پر نوجوان ٹک ٹاکر کو دوست نے پہلے قتل کیا اور پھر ملزم آلہ قتل سمیت فرار ہو گیا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ قاتل کیخلاف ناصرف مقدمہ درج کر لیا گیا بلکہ اس کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپ نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران کافی مقبولیت حاصل کی ہے، جبکہ اس ایپ کی وجہ سے کئی تنازعات بھی سامنے آئے۔ جہاں بہت سے صارفین اس آن لائن پلیٹ فارم پر بطور ڈیجیٹل مارکیٹ استعمال کرتے ہوئے اشیا کی خرید و فروخت بھی کرتے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کئی مرتبہ ٹک ٹاک پر پابندی بھی عائد کی گئی، تاہم بعد ازاں اس پابندی کو مشروط طور پر ختم کر دیا گیا۔ عمومی طور پر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ الزام یہ لگتا ہے کہ اس مواد پر غیر اخلاقی مواد شیئر کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اٹھائے جانے والے اعتراضات پر ٹک ٹاک کمپنی ایکشن لیتے ہوئے ایسی لاکھوں ویڈیوز ڈیلیٹ کر چکی جنہیں غیر اخلاقی قرار دیا گیا۔
                                

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں