لورالائی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں عید الفطر قریب آتے ہی بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقیں بحال ہو گئی

اتوار 7 اپریل 2024 21:15

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) لورالائی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں عید الفطر قریب آتے ہی بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقیں بحال ہو گئی جس پر دوکانداروں نے بھی عید اسٹال لگا دئیے ہیں جس پر عورتوں اور بچوں کی خریداری جاری ہے بازاروں اور مارکیٹوں میں چوڑیوں اور مہندی کے اسٹال بھی سج چکے ہیں کپڑوں کی سلائی کے بعد اب جوتوں۔

(جاری ہے)

میک اپ کا سامان، ریڈی میڈ گارمنٹس اور چوڑیوں کے اسٹالوں پر عورتوں اور بچوں کی خریداری جاری ہے علاوہ ازیں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے حلوائیوں نے بھی اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں اور مٹھائیوں کی تیاری کے لئے خام مال اکھٹا کر کے مزے مزے کی مٹھائیوں کی تیاری شروع کردی ھے اور دوکانوں کو بھی سجایا جارہا ہے یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ مہنگائی نے ملازمت پیشہ افراد اور کم آمدن والے شہریوں کی عید کی خوشیوں کو ٹھنڈا کر رکھا ہے اوریہ طبقہ بازار میں عید خریداری پر انے کے بعد مہنگائی کے اس دور میں صرف بچوں کے لئے ہی خریداری کر پارھے ہیں اور اپنی عید انہی پرانے کپڑوں اور جوتوں کے ساتھ گزارنے پر مجبور نظر اتے ہیں تاہم عید کی خوشیاں منانے کے لئے ھر طبقہ کے شہری اپنے طور پر بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں تاکہ عید کی زیادہ سے زیادہ خوشیاں سمیٹ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں