لورالائی، دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ریٹائرڈ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دوسالہ بیٹی سمیت جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:50

لورالائی۔ 19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) کوئٹہ روڈ پر نسئی کے مقام پر لورالائی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالصمد عبدالرحیم زئی کی گاڑی کے دوسری گاڑی کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ڈاکٹر عبدالصمد عبدالرحیم زئی اور اسکی دو سالہ بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کر دی گئی اور لاشوں کو لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے مزید کاراوائی نسئی لیویز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں،ڈاکٹر عبدالصمد عبدالرحیم زئی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں