لورالائی شہر کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،اے ایس پی لورالائی عطاالرحمن ترین

جمعرات 10 جنوری 2019 17:57

لورالائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) اے ایس پی لورالائی فلائیٹ لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ)عطاالرحمن ترین نے کہاکہ لورالائی شہر کا امن ہر صورت برقرار رکھا جائے گااور کسی کو بھی امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی امن امان خراب کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا ، لورالائی کی عوام پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں اور علاقہ میں غیر سرگرمیوں میں ملوث افراد پر نظر رکھیں اور پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ژوب رینج نثار احمد خان تنولی،ایس ایس پی لورالائی برکت حسین کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر لورالائی میں جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں اور مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کیا ہوا ہے اس سلسلے میں کئی منشیات فروش اور اشتہاری ملزمان گرفتار کیاگیاہے۔ اس مہم میں ایس ایچ او سید ناصر شاہ اور دیگر پولیس عملہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں