کوروناوائرس سے بچاؤکیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،سہیل الرحمن بلوچ

عوام کواس مرض سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،کمشنرژوب ڈویژن

بدھ 1 اپریل 2020 16:36

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) کمشنرژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیرصدارت کروناوائرس کے سلسلے میںاہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈپٹی کمشنرلورالائی کیپٹن(ر) فیاض علی،ڈپٹی کمشنر موسی خیل نجیب اللہ ترین،ڈی ایچ اوڈاکٹرشبیراحمدمینگل،ایم ایس عبدالواحد،ڈبلیوایچ اوڈاکٹرعبدالقدیر،ڈاکٹرمنیراقبال،پی پی ایچ آئی ایم اینڈای اخترمحمدودیگرمتعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔

کمشنرژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوروناوائرس سے بچاؤکیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کواس مرض سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،پبلک مقامات پرسپرے کیاجائیگا،احتیاطی تدابیراور صفائی سے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کورونا ایک موذی مرض ہے جوپوری دنیامیں پھیل چکی ہے کوروناسے بچاوکیلئے احتیاطی تدابیرانتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ آئسولیشن وارڈزمیں تعینات ڈاکٹرزاوردیگرعملہ کوالرٹ رکھیں تاکہ عوام کومشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے آگائی فراہم کئے جائیں ،انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکوشہراورآئسولیشن وارڈز میں کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے روزانہ کی بنیاد پردورہ کرنے کی ہدایت کی ،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے جائیں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہر میں ڈپٹی کمشنرزنے مختلف تجاویز دیئے اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہرممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ۔

کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ قیمتوں پرہی عمل درآمدکیا جائے گا،دکانداران کوپابندکیا جائے خودساختہ قیمتیں رکھنے والے گراں فروشوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے عوام انتظامیہ کیساتھ بھرپورتعاؤن کریں اور اپنی زندگیوں کومحفوظ بنائیں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے لاک ڈاؤن اورحکومتی احکامات پرعمل کریں دوکانوں پررش نہ بنائیں عوام اپنے گھروں میں رہیں کورونا تب تک ہمارے گھروں میں نہیں آسکتا جب تک ہم کورونا کوگھر نہ لے آئیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں