خطے میں رونما ہونیوالے تبدیلیوں اورملکی سیاسی صورتحال میں 13نومبرکولورالائی جلسہ عام کے دوررس اثرات کاحامل رہیگا: عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:05

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکانے کہا ہے کہ خطے میں رونما ہونیوالے تبدیلیوں اورملکی سیاسی صورتحال میں 13نومبرکولورالائی سرکاری باغ میں منعقدہ جلسہ عام اوراس میں اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان کی شرکت دوررس اثرات کاحامل رہیگاشہید جیلانی خان اچکزئی کی گیارہویں شہیداسدخان اچکزئی کی پہلی ارواشادبسم اللہ خان لونی کی دوسری برسی کے موقع پرلورالائی سرکاری باغ میں جلسہ عام منعقد ہوگا ان خیالات کاظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں جنرل باڈی اجلاس سیخطاب کے دوران کیااجلاس سے ضلعی صدر منظورکاکڑصوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری رازمحمد ترہ کئی نے بھی خطاب کیااس موقع پر اجلاس کے شرکانے جلسہ عام بارے تجاویزپیش کیں مقررین نے کہاکہ فعال ومنظم تنظیم کے بدولت قومی اہداف کے حصول ممکن ہے اوریہ اعزازعوامی نیشنل پارٹی اورفکر باچاخان کوحاصل ہے کہ ہروقت اپنے شہدا،اکابرین سیاسی کارکنوں کی خدمات اورقربانیوں کی نہ صرف معترف رہی ہے بلکہ ان کے قربانیوں کومشعل راہ بناتے ہوئے ان ارمانوں کی تکمیل کیلئے نتائج کی پرواہ کئے بغیرہرمیدان کامردانہ وارمقابلہ کیلئے کمربستہ رہتے ہیں مقررین نے ذمہ داران پرزور دیاکہ13نومبرجلسہ عام کیلئے تیاریاں تیزترکردیں اس سے پہلے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا پارٹی ذمہ داران کیہمراہ جلسہ گاہ کاجائزہ لیااورمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں