لورالائی میں قدیم قبرستانوں میں مردے دفنانے کیلئے جگہ ختم

آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کو قبرستانوں کیلئے زمین مختص کرنی چاہیے

ہفتہ 20 نومبر 2021 23:54

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) لورالائی میں قدیم قبرستانوں میں مردے دفنانے کیلئے جگہ ختم آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کو قبرستانوں کیلئے زمین مختص کرنی چاہیے لیکن اس اہم مسئلہ کے جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا پہلے دور میں بڑے بڑے امیر اور زمیندار اللہ کے نام پر مردوں کو دفنانے کیلئے دل کھول کر اپنی اراضی دیتے تھے لیکن اب وہ بھی اس کار خیر میں اپنا کوئی حصہ نہیں ڈال رہے جسکی وجہ ایک بڑا بحران جنم لے رہا ہے لوگ پریشان ہیں کہ اب اپنے مردوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ بھی نہیں دفنا سکتے جو کہ واقعی ایک المیہ سے کم بات نہیں ہے لینڈ مافیا اور دیگر قبضہ گیر تو انتظامیہ کی ملی بھگت سے باآسانی سر کاری اراضی کی الاٹمنٹ کر لیتے ہیں لیکن مسلمانوں کو مرنے کے بعد بھی ایک ابدی راحت کیلئے زمین نہیں ملتی دوسرے جانب شہر کے سول ہسپتال سے ملحق قبرستان گنجی قبرستان بی بی زیارت اور ملا خدر کے قبرستانوں کو مسافر اور دیگر افرا د اپنی حاجت پوری کرنے کیلئے بطور پبلک لیٹرین استعمال کر تے ہیں جو کہ اسلامی اصولوں و تعلیمات کے خلاف ہے قبرستان کی توہین ہو رہی ہے اور مردوں کے ساتھ ہم کونسا سلوک کر رہے ہیں ان قبروں میں مدفون کے لوا حقین بھی اس پر خاموش ہیں دعاء کیلئے جانے والوں کو بد بو اور تعفن سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ حکومت میں سی ایم پیکج میں پورے شہر کے اہم مقامات پر کروڑوں روپے کے فنڈز سے پبلک لیٹرین تعمیر کئے گئے جس پر خطیر رقم خرچ ہوئی لیکن حکومت اسکو عوام کیلئے تاحال نہ کھول سکی جسکی وجہ سے عوام کو مشکل اور مجبورہو کر قبرستانوں اور دیگر کھلے عام مقامات کا رخ کرتے ہیں لہذا حکومت فوری طور پر ان پبلک لیٹرین کو کھولنے کا انتظام کریں اور تمام لیٹرین کو ٹھیکہ پر دیں اس سے لوگوں کو ایک تو روز گار ملیگا اور دسرے جانب ہمارے مقدس مقام قبرستان بھی ان غلا ضت سے پاک ہو جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں