لورالائی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:49

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) ڈی ایچ او اوراسکے راہ راست پروجیکسٹنس(کیشئیر) کی ٹرانسفر تک لورالائی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوی ایشن ضلع لورالائی کی جنرل باڈی کا مشترکہ اعلان ڈی ایچ اور اور اسکے حواری نے کرپشن کی انتہا کر دی مختلف مدات دو سال کے ہارٹ اینڈ کول ،ٹرانسپورٹ کی مد میں ،میزلز کمپین،پولیو،کورونا کوڈ 19 اور دیگر کی مد میں لاکھوں روپے نکال کر ہڑپ کر لئیے اور ملازمین دوسالوں سے اپنے حق کے لئیے در پدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیںاس سلسلے میں ڈی ایچ او لورالائی سے تحریری طور پر ڈیمانڈ کی تھی اور اسکی کاپی 22 دسمبر 2021 کوباقاعدہ طور پر سکیرٹری ھیلتھ ،ڈائریکٹرجنرل ھیلتھ سروسز،کمشنر لورالائی ڈویژن،ڈویژنل ڈائریکٹر ھلیتھ لورالائی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر لورالائی کو ارسال کی اس تحریری ڈیمانڈ کے بعدڈی ایچ او لورالائی نے پیرا میڈیکس کے حقوق دینے کے بجائے حق کی آواز اٹھانے پر پولیو کمپین میں تیس سال سے کام کرنے والے دوزونل سپر وائزر اور ایک فیمل ایریا انچارچ کو فارغ کر دیایاد رہے گذشتہ پولیو مہم میںڈی ایچ او کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے یونین کونسل طور تھانہ ،باروال کا ایل کیو اے ایس بھی فیل ہو گیا تھا جنرل باڈی نے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ ہم ان ٹراسفر اور پولیو مہم میں اچھی کارکردگی رکھنے والوں کو ہٹانے سے مرعوب نہیں ہو نگے ہم اپنا حق لئیے بغیر پیچھے نہیں ہٹھیں گے انہوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ آنے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ پر بھی سوچاجائے گا جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور لورالائی ھیلتھ انتظامیہ پر عائد ہو گی جنرل باڈی نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ اس کرپشن کے خلاف بروز سموار سے احتجاجی کیمپ بھی لگا یاجائے گا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا جنرل باڈی نے مشترکہ طور پر محکمہ صحت کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ او لورالائی اور جعلی کیشیر کو فور ٹرانسفر اور خدر برد کی انکوائرئی بھی کی جائے پیرا میڈیکس اپنے جائز حقوق چھیننا جانتی ہے جنرل باڈی کے اجلاس کے بعد ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں پیرا میڈیکس نے بینئرز اٹھا رکھے تھے اور ڈی ایچ اور اور جعلی کیشئیر کے فوری ٹرانسفر اورپیرا میڈیکس کے خلاف انتقامی کاروائی بند کرنے کے نعرے درج تھے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں