صوبے میں محکمہ لائیو اسٹاک مالداروں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے، طیب لہڑی

پچھلے سال مالداروں کے لئے 20 کروڑ روپے کی ادویات خریدی گئیں تھیں رواں سال رقم بڑھا کر 44 کروڑ روپے کر دی ہے، سیکرٹری لائیو اسٹاک

جمعرات 20 جنوری 2022 00:14

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ طیب لہڑی نے گورنمنٹ ڈیری فارم لورالائی کا دورہ کیا انکے ہمراہ اینمل ہیلتھ ڈاکٹر جمعہ خان بابر ،ڈاکٹر محمد اقبال کاکڑ تھے اس موقع پر ڈاکٹر رحیم نیازی نے سیکرٹری لائیواسٹاک کو لورالائی ڈیری فارم کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ لورالائی ڈیری فارم میں اس وقت پہلے سے گائیوں کی تعداد بڑھ چکی ہے اور دودھ کی پیداوار بھی بڑھ چکی ہے اور عوام کو صاف اور سستے دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے سکیرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی نے سپرننٹڈنٹ ڈیری فارم لورالائی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی کاششوں عوام کو صاف معیاری اور سستا دودھ دستیاب ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان مالداری کے حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور بلوچستان میں 80% فیصد عوام مالداری سے وابسطہ ہے صوبائی حکومت مالداروں کے مسائل حل کرنے کو اولین ترجیح دیتی ہے اور وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر حاجی اکبر اسکانی بھی لائیو اسٹاک پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس مد میں پچھلے سال کی نسبت رواں سال میں 44 کروڑ روپے کی ادویات خریدی جائیں گی جو مالداروں کو مفت فراہم کی جائیں گی وزیر اعلی اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک کی کوششوں سے محکمہ لائیو اسٹاک نے صوبے کے ہر ضلع میں ایک ویٹرنری موبائل وین خرید کر فراہم کر دی ہے جسمیں ایمرجنسی اپریشن تھیڑ،اور دیگر ضروری الات سے لیس ویٹرنری ڈاکٹر بمعہ عملہ دور دراز کے مالداروں کی خدمت کے لئیے مصروف عمل ہیں سکیرٹری لائیواسٹاک نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے اسٹاف کو موٹر سائیکلیں بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ دور دراز کے مالداورں کو مال میشیوں کی افزائش نسل اور صحت کے حوالے سے انکی رہنمائی کر سکیں اور انشااللہ ان اقدامات سے مالدار مذید منافہ بخش کاروبار کر سکیں گے اور اپنے بچوں کے لئیے روزگار بھی کما سکیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے سکیرٹری لائیو اسٹاک کے دورہ لورالائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کے انکے دورہ سے دورس نتائج حاصل ہونگے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ لاائیو اسٹاک کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق زرکون بھی موجود تھے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں