لورالائی پولیس کی ژوب پولیس کے ہمراہ کارروائی، لورالائی سے چوری شدہ مزدا ٹرک برآمد،4مشتبہ افراد گر فتار

بدھ 10 اگست 2022 22:39

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) لورالائی پولیس نے ژوب پولیس کے ہمراہ ژوب میں کارروائی کے دوران لورالائی سے چوری شدہ مزدا ٹرک برآمدکرکی4مشتبہ افراد کو گر فتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ژوب رینج صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پر زیرنگرانی ایس ڈی پی او/ڈی ایس پی ژوب شیرمحمد حسنی ،ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر لورالائی عبدالکریم مندوخیل کے سربراہی میں محمد طاہر سب انسپکٹر.ایس ایچ او ژوب اسداللہ خوستی،سی آئی اے انچارج ڑوب شیخ ایوب مندوخیل نیہمراہ. کانسٹیبل نقیب اللہ. صفدرخان ملازمان لورالائی/ژوب پولیس نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر166/022 بجرم 420،407 ت پ میں چوری شدہ مزدا ٹرک مالیتی 40 لاکھ ژوب سے برآمد کرلی اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاحسب ضابطہ کارروائی کے لورالائی منتقل کرکے مزید تفتیش لورالائی پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں