کمشنرلورالائی نے سول ہسپتال میں پولیومہم کا افتتاح کر دیا

پیر 2 اکتوبر 2023 18:05

کمشنرلورالائی نے سول ہسپتال میں پولیومہم کا افتتاح کر دیا
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2023ء) کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی میں بچوں کو پولیو کے قطرےپلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ملک امان کدیزئی، پی پی ایچ آ ئی ،این سٹاف، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک امان نے بتایا کہ پولیومہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے60624 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران کل 207 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر کر بچوں کو قطرے پلائیں گی جبکہ08 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 10 فکسڈ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں ،اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے جس کی ادائیگی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں