لورالائی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

اتوار 24 مارچ 2024 19:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) حکومتی احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ کی خصوصی ہدایت پر یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں پیغام پاکستان فٹسال ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا۔ یہ فیسٹیول 23 مارچ سے 29 مارچ تک جاری رہے گا۔

فٹسال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہری، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل احمد مستوئی، سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ظفر اللہ شاہ، محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ کے علاوہ کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔افتتاحی میچ راکٹ افغان کلب لورالائی اور افغان کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

راکٹ افغان کلب نے زبردست مقابلے کے بعد 0۔2 سے میچ اپنے نام کر لیا۔میچ کے اختتام پر معزز مہمان گرامی ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمیل احمد مستوئی نے شیلڈ پیش کی۔ٹورنامنٹ میں ضلع لورالائی سے 24 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فیسٹیول میں مختلف قومی اور علاقائی کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔فیسٹیول کا مقصد یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ساتھ ساتھ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں