پاکستان یکم رمضان کو آزاد ہوا تھا جو اللہ کا خاص انعام ہے ہمیں ملک کی قدر کرنی چاہیے،رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر

منگل 26 مارچ 2024 18:20

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ پاکستان بھی یکم رمضان کو آزاد ہوا تھا جو کہ اللہ پاک کا ایک خاص انعام ہے ہمیں اس ملک کی قدر کرنی چاہیے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں ہر فیلڈ میں ایک توازن قائم کرنے ایک دوسرے کے دکھ بانٹنا صبر و تحمل کا عملی مظاہرہ اور اتحاد و بھائی چارہ سیکھاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں نیک اعمال کرنے کا پرچار عام کرنا چاہیے رمضان المبارک کا مہینہ نیکیوں اور اطاعت کے لئے موسمِ بہار کی طرح ہے جس میں ہم احکام خداوندی کی پیروی کرکے دنیا و آخرت کی سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ساری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ذکرو فکر، تسبیح و تہلیل، کثیر تلاوت و نوافل اور صدقہ و خیرات کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مہینے کو پاکر دنیا کا ہر مسلمان اپنے اپنے ایمان اور تقویٰ کے مطابق حصہ لے کر اپنے جسم و روح کے لئے تقویت کا سامان فراہم کرتا ہے روزہ قرب خداوندی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، رمضان المبارک میں ہر عبادت اور نیکی کا اجر 70 گنا بڑھ جاتا ہے، روزہ حقیت میں تقوی کا نا م ہے، غرباء اور مساکین کی امداد کرکے روحانی و قلبی سکون اور اللہ تعالی کی رضا حاصل ہوتی ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں