ڈپٹی کمشنر لورالائی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے ماہانہ جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی عمران الحیسنی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہادر شاہ،اسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف کدیزئی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل میڈیم ریحانہ، ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر (یونیسیف)،محمد خان کاکڑ ڈسٹرکٹ مانیڑنگ کوارڈینیٹر آر ٹی ایس ایم،بشیر خان علیزئی ڈسٹرکٹ سپر وائزر بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن و دیگر محکمہ تعلیم کے آفیسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی عمران الحیسنی و دیگر محکمہ تعلیم کے آفیسران نے اپنے متعلقہ اسکولز کے درس و تدریس کے عمل ، غیر حاضر اساتذہ اور عمارتوں کی خستہ حالی ودیگر درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں۔ آخر میں مختلف سکولوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طلبات میں ڈپٹی کمشنرسجاد اسلم بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمران الحیسنی،ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر بہادر شاہ،اور دیگر نے انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں