وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پہلی ترجیح محکمہ صحت ہے،محمد خان طوراُتمانخیل

ہفتہ 13 اپریل 2024 22:20

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم پی اے حاجی محمد خان طوراُتمانخیل نے ٹیچینگ ہسپتال لورالائی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نیشعبہ حادث میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیٹی کمشنر لورالائی سے فون پر رابطہ کرکے صورتحال پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے محمد خان اتمان خیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پہلی ترجیح محکمہ صحت ہے۔

پہلی فرصت میں ہی ڈی ایچ او اور ایم ایس کا تبادلہ کرکے نئے اور محنتی آفیسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائینگی انہوں نے کہا کہ یہ شدید مجرمانہ عمل اور غفلت ھے کہ ڈاکٹر جب ایمر جنسی میں نہیں تو اور شعبوں کی کیا صورتحال ھوگی عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں