لورالائی شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا،60کلوگرام بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا

بدھ 22 فروری 2017 20:36

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) لورالائی شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والوں کی بروقت کاروائی سے جامعہ لورالائی اور دیگر تعلیمی اداروں کا بروقت تحفظ یقینی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف سی،پولیس اور لیویز نے اطلاع ملنے پر لورالائی شہر سے پندرہ کلومیٹر مغرب کی طرف شاہ کاریز کے مقام پر ایک کاروائی کی اور آس پاس مختلف جگہوں پر رکھے گئے بارودی مواد کو قبضے میں لیا جس کا اندازہ 60کلوگرام بتایا گیا۔ بارودی مواد کو بعد میں متعلقہ اداروں نے ناکارہ بنا دیا۔ ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کے بعد قانون نافذکرنے والے اداروں کی بروقت کاروائی سے لورالائی شہر ایک بڑے حادثے سے محفوظ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں