صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا یومِ آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام،پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 14 اگست 2021 16:33

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا یومِ آزادی کے موقع پر ویڈیو پیغام،پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد
میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 14 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،شاہ زیب اشفاق) صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں. زندہ قومیں اپنا یومِ آزادی ہمیشہ جوش و جذبے سے منایا کرتی ہیں. یوم آزادی وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور لازوال قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے.

(جاری ہے)

آج کے دن پاکستان کو بین الاقوامی برداری میں باوقار قوم کا مقام دلانے کیلئے جدوجہد کا عزم کرنا ہے. ملکی ترقی کے لئے قائد کے فرمودات کی روشنی میں محنت، دیانت، امانت، اخوت اور بھائی چارے کو اپنا شعار بنانے کاعزم کرنا ہوگا. وزیر اعظم عمران خان کے سرسبز پاکستان کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر پاکستانی اپنے حصے کا پودا لگائے. وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دفاع ِوطن کیلئے پوری قوم متحد ہے. پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا کر ہمیں وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان بنانا ہے. انشاء اللہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں دن دگنی اور رات چو گنی ترقی کرے گا.

متعلقہ عنوان :

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں