میلسی کے علاقے چوک میتلا میں بہاولپور روڈ پر 158 ڈبلیو کے قریب ہائی روف اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 18 اگست 2021 17:42

میلسی کے علاقے چوک میتلا میں بہاولپور روڈ پر 158 ڈبلیو کے قریب ہائی روف اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی
میلسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 18 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی، شاہ زیب اشفاق) میلسی کے علاقے چوک میتلا میں بہاولپور روڈ پر 158 ڈبلیو کے قریب ہائی روف اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہو گیا. حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے. حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی.

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈیز اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی ٹبہ سلطانپور منتقل کر دیا.

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد سمیع اللہ اور نصرت بی بی کے نام سے ہوئی. جبکہ زخمی ہونے والوں میں تسلیم بی بی، تنزیلہ بی بی، محمد افضل، کامران اور دیگر شامل ہیں. حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا. تھانہ ٹبہ سلطان پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا.

میلسی‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں