سخا کوٹ کے کسان کونسلروں کا اپنی تنظیم بنانے کا اعلان

بدھ 21 اکتوبر 2015 13:24

ملاکنڈ۔21 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء)ملاکنڈ کے علاقہ سخاکوٹ کے تین یونین کونسلوں کے کسان کونسلروں نے اپنے مطالبات کے حل کیلئے تنظیم بنانے کا اعلان کردیا ۔محمد خلیل کومتفقہ طور پر صدرجبکہ انور خان لا لا جنرل سیکرٹری اوربادشاہ اسلام کو سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ۔ کسانوں کے لئے بلا سود قرضہ دینے ،اعزازیہ مقرر کرنے اور اختیارات کی آگاہی کے لئے بھر پورمہم چلانے کا فیصلہ کیاگیا ۔

اس سلسلے میں یونین کونسل سخاکوٹ خاص ،جدید اور بانڈہ جات کے کسان کونسلر زکا اجلاس زیر صدارت محمد خلیل منعقد ہوا ۔اجلاس میں نو منتخب تمام ممبران نے شرکت کی اور اجلاس میں تمام ممبران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناظمین اور نائب ناظمین کی طرح کسان کونسلروں نے بھی بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کئے ہیں اس لئے ان کی طرح ہمیں بھی اعزازیہ دیا جائے تا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کسان کونسلروں کا قانونی حق ہے اس لئے بیج کھاد اور سپرے وغیرہ کو کسان کونسلروں کے ذریعے تقسیم کیا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ گزشتہ پیکیج میں کیے گئے بے قاعدگیوں کا انکوائری کی جائے۔ اس موقع پر تعارفی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں نومنتخب کسان کونسلروں نے شرکت کی ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں