ملاکنڈ یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے 24 سکالرزکے مقالوں کی منظوری دیدی

بدھ 15 اگست 2018 14:10

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ملاکنڈ یونیورسٹی کے 46 و یں ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے چوبیس ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے مقالوں کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے 46ویں ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل زمان منعقد ہوا جس میں رجسٹرار پروفسیر ڈاکٹر عزت خان ،ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن حیات اللہ ، ڈین آف بیالوجیکل سائنسز ڈاکٹر میر اعظم خان ، ڈین آف سوشل سائنسز عرب ناز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف شعبوں24 ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز نے اپنے سناپسز بورڈ کے سامنے پیش کیے جن کی تفصیلی بحث اور ضروری ترامیم کے بعد منظوری دے دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ معیاری تحقیق کی بدولت آج ملاکنڈ یونیورسٹی کا شمار ملک کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تحقیق کاروں پر زور دیا کہ ایسے موضوعات پر تحقیق کریں جن کا فائدہ عام شہری کو پہنچتا ہوتاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں