حکومت آزاد کشمیر نے کورس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے سردار اسرار الحق سمیت تین انسپکٹروں کو سنیارٹی کے مطابق ڈی ایس پی مقررکر دیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 14:40

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)حکومت آزاد کشمیر نے اپنی میرٹ و انصاف کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی کورس میں پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے انسپکٹر سردار اسرار الحق سمیت تین انسپکٹروں کو سنیارٹی کے مطابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس در سکیل B-17 مقررکر دیا ہے ،محکمہ داخلہ سے جاری ہونے والے نوٹفیکیشن نمبر 2317-29محررہ 28دسمبر 2016؁ء کے مطابق ترقی حاصل کرنے والوں میں سردار اسرار الحق ،ظہور احمد اور صادق حسین کاظمی شامل ہیں ، ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کی آئندہ خدمات کا نوٹیفیکیشن چند روز میں مرکزی دفتر پولیس سے جاری کر دیا جائے گا ،ترقیاب ہونے والے آفسران کو بیج لگانے کی تقریب سی پی او یا پولیس لائن مظفرآباد میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ترقی پانے والے انسپکٹر سردار اسرار الحق کو انسپکٹر جنرل پولیس کی طرف سے تاریخی سند اور ایک لاکھ روپے نقدانعام سے بھی نوازا گیا تھا ۔مختلف سماجی و عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی میرٹ پالیسی کو سراہتے ہوئے حکومت اور انسپکٹر جنرل پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے اور اُمید ظاہر کی کہ میرٹ اور انصاف کا یہ سفر بہتری کی طرف گامزن رہیگا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں