کھیل کھود جسمانی نشو نما کے لئے بہت ضروری ہیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ز نا نہ) ملاکنڈ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:02

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ز نا نہ ملاکنڈ مس فہمیدہ بیگم نے کہا ہے کہ کھیل کھود جسمانی نشو نما کے لئے بہت ضروری ہے لیکن ان کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی خصو صی تو جہ دینے کی ضرورت ہیں ۔ تعلیم اور کھیل کھود ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گور نمٹ گر لز ہا ئی سکول درگئی میںضلع بھر کے تمام گورنمٹ گر لز ہا ئی اور ہا ئر سیکنڈری سکولوںکے درمیان سپورٹس اور بزم ادب کے مقابلوں کے افتتاحی تقریب کے دوران بحیثت ممان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

اس مو قع پر تما م گر لز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوںکے پر نسپل،ہیڈ مسٹریس ،پی ای ٹی اور سپورٹس کمیٹی کے ممبران بھی مو جود تھے ۔پروگرام کا با قاعدہ اغازحسن قرات کے مقا بلے سے ہو ا جس میں گورنمٹ گر لز ہا ئر سیکنڈری سکول سخا کو ٹ کے طا لبہ نے پہلی پو زیشن ،طو طکان اور جی جی ایچ ایس ڈھیری جو لگرام کی طالبات نے دوسری پو زیشن جبکہ جی جی ایچ ایس خر کی اور جی جی ایچ ایس مٹکنی کے طالبات نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ملاکنڈ میںضلع بھر کے سطع پر تمام گورنمٹ گر لز ہا ئی اور ہا ئر سیکنڈری سکولوںکے درمیان سپورٹس تقریب کے مہمان خصو صی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ز نا نہ ملاکنڈ مس فہمیدہ بیگم نے فیتہ کا ٹ کرسپورٹس مقابلوں کا با قاعدہ اغازکر دیا اور کہا کہ ہر شعبے میں خو اتین ملک کے تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کر دار اد اکیا ہے اور ہی وجہ ہے کہ اج ملک ہر ڈیپارٹمنٹ میں خو اتین دیو ٹی سر انجام دی رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ سرکاری سکولو ں کے درمیان یہ سپورٹس گلا23نومبر 2019تک جا ری رہیں گے ۔ انہو ں نے گو رنمٹ گر لز ہا ئی سکول پڑنگے اور گو رنمٹ گر لز ہا ئی سکول پیر خیل کے درمیان والی بال میچ کا بھی افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں