ملاکنڈ ،سکول کا چوکیداردرخت سے گر کر جاں بحق

بدھ 25 اکتوبر 2023 23:27

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) سخاکوٹ میں گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کا چوکیدار درخت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ کا چوکیدار ربنواز ولد بخت زمان سکنہ شلہ بانڈہ سخاکوٹ دوران ڈیوٹی سکول میں درخت پر چڑھنے کے دوران شاخ ٹوٹنے کی وجہ سے زمین پر گرگیا جس سے شدید زخمی ہوکر ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکرخالق حقیقی سے جا ملا۔\378

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں