آئیڈیل کالج اوگی میں سپورٹس گالہ کاآغاز

پیر 29 اکتوبر 2018 14:34

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) آئیڈیل کالج اوگی مالاکنڈ میں سپورٹس گالہ 2018ء کاآغازہوگیا،جوایک ہفتہ تک جاری رہے گا،سپورٹس گالہ میں کرکٹ ،فٹ بال ،بیڈ منٹن اور والی بال کے ساتھ ساتھ دوسرے کھیلوں کے مقابلے ہوںگے،جس میں کالج ہذاکے طلباء اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائیں گے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب میں ادارہ ہذا کے پرنسپل عدنان فاروق نے کالج کے طلباء کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور طلباء کیلئے ادارہ کے اپنے وسیع گراؤنڈ میں مختلف کھیلوں کا آغازکیا۔ انہوں نے کہاکہ سپورٹس گالہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں