مہنگائی کا توڑ یوٹیلیٹی سٹورز کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

آٹا چینی دالیں اور دیگر خوردونوش کی روز مرہ کی اشیاء عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ڑ*حکومتی دعوے ٹھس عوام کا شدید احتجاج اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 26 مارچ 2020 22:02

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) مہنگائی کا توڑ یوٹیلیٹی سٹورز کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔آٹا چینی دالیں اور دیگر خوردونوش کی روز مرہ کی اشیاء عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا حکومتی دعوے ٹھس عوام کا شدید احتجاج اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے لاک ڈاون کیا جانے پر عوام آپنے گھروں میں محصور ہیں اور دفعہ 144بھی نافذالعمل ہے حکومت کی طرف سے عوام کو دیا گیا ریلیف پیکج یوٹیلیٹی سٹور مانانوالہ پر نہ ہونے کے برابر اور حکومتی دعووں کا منہ چڑا رہا ہے یوٹیلیٹی سٹور پر اعلی احکام کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے آٹا۔

چینی۔دالیں۔بیسن۔چاول۔

(جاری ہے)

اور دیگر خوردونوش کی اشیائ مکمل طور پر موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی آخری امید کی کرن بھی دم توڑتی دکھائی دے رہی ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے یوٹیلیٹی سٹور پر خوردونوش کی اشیائ کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اعلی احکام کی غفلت کی وجہ سے شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 72 یوٹیلیٹی سٹورز آپریشنل تھے جن میں سے 38 رہ گئے ہیں اور 34 سٹور مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں جبکہ مانانوالہ اور گردونواح کے درجنوں دیہاتوں کی عوام کے لیئے بنایا گیا مانانوالہ یوٹیلیٹی سٹور بھی بند ہونے کے برابر ہی نظر آرہا ہے اور شہریوں کے لیئے خریدنے کے لیئے خوردونوش کی اشیائ موجود نہیں ہیں متعدد بار اعلی احکام کی توجہ مبذول کروانے کے باوجود کانوں پر جوں تک نہیں رینگی معاملہ جوں کا توں ہے مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

توصیف۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں