وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت ہزارہ یونیورسٹی کی الحاق کمیٹی کا 31 واں اجلاس
یونیورسٹی سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں جدید دور سے مطابقت رکھنے ولا تعلیمی ماحول اہم ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر ادریس
پیر 13 اگست 2018 23:34
(جاری ہے)
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مزید بہتری اور وسعت لانے کے حوالہ سے اقدامات نہایت حوصلہ افزاء ہیں، یہ ایک بڑا قومی ادارہ ہے جس میں کثیر تعداد میں سکالرز اور طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، کالج کے اساتذہ کیلئے جو بی ایس کی تعلیمی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں اور امتحانی حوالوں اور سمسٹر رولز کے متعلق بھی ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ایچ ای سی کے تعاون سے ایک تربیتی ورکشاپ یونیورسٹی کا شعبہ تربیت ماہ ستمبر میں ترتیب دے رہا ہے جس میں الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے نمائندوں جن میں محمد ندیم ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخوا، محمد روز خان ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز خیبر پختونخواہ پشاور، ساجد انعام سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی پشاور شامل تھے، نے یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ اور اس کے ساتھ الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے درمیان ورکنگ ریلیشن میں بہتری آئے گی جس کے نتائج تعلیمی سرگرمیوں میں وسعت اور تعلیمی معیار میں بہتری کی صورت میں نظر آئیں گے۔ الحاق کمیٹی نے مختلف سرکاری کالجز کی نشتستوں میں اضافہ اور بی ایس پروگراموں میں ایلفلیشن کے حوالہ سے متعدد سفارشات مرتب کیں، ان تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز مانسہرہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج بٹگرام شامل تھے۔ الحاق کمیٹی کے ممبران جن میں محمد ندیم ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخوا، محمد روز خان ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز خیبر پختونخوا پشاور، ساجد انعام سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین ڈین سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد عباسی ڈین ہیلتھ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی ڈین آرٹس، ڈاکٹر مسرور احمد بنگش ہیڈ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، محمد سجاد ایڈیشنل رجسٹرار، محبت خان کنٹرولر امتحانات، جہانزیب خٹک ڈپٹی رجسٹرار اکیڈیمکس، قاسم سواتی اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمکس اور اورنگزیب خان اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمکس اینڈ ریسرچ ہزارہ یونیورسٹی نے شرکت کی۔مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اوگی،ڈی ایس پی سرکل اوگی کی پولیس کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان خیبرپختونخوا کی نئی تنظیم کااعلان ،مولانا طاہر تنولی صدر منتخب
ڈی پی او آفس مانسہرہ میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کے لئے ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد
ٹی ایم اے مانسہرہ کے زیرانتظام چلنے والے 15 انڈسٹریل ہومز میں تربیتی کورس مکمل ہونے پر تقریب
مانسہرہ پولیس کی کارروائی،خاتون سے قیمتی موبائل اور نقدی چھیننے والا ملزم گرفتار
مانسہرہ ،پولیس نے موبائل سنیچرز ،چوری کے موبائل فونز کاآئی ایم ای آئی تبدیل کرکے فروخت کرنیوالے ملزمان ..
ملک کے تحفظ کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں ،مولانا عطا الرحمن
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سری پائے ٹریک کی طرف گھوڑے لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
مانسہرہ، بارشوں کے دوران بند نالوں کو ہیوی مشینری کے ذریعہ کھولنے کا کام جاری
ڈی پی او مانسہرہ کا تھانہ لاری اڈہ کا دورہ، منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کے لئے کریک ڈاؤن کی ہدایت
ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی ایڈمن وحید خان کا اردلی ..
مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
مانسہرہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار