مانسہرہ میں سکی کناری سمیت بننے والے تمام ڈیمز عوامی مفاد میں ہیں، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ

پیر 10 دسمبر 2018 15:50

مانسہرہ۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ضیاء الحق نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں سکی کناری سمیت بننے والے تمام ڈیمز عوامی مفاد میں ہیں، جو معاوضہ ان ڈیم متاثرین کو ملے گا وہی معاوضہ منچورہ ڈیم کے متاثرین کو بھی دیا جائے گا، ہمارے پاس معاوضہ میں اضافہ کا اختیار نہیں، وہ عدالت ہی بڑھانے کی مجاز ہے۔

(جاری ہے)

اوگی میں منچورہ ڈیم کے پہلے دورہ کے موقع پر متاثرین منچورہ ڈیم سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں روڑے نہ اٹکائے جائیں، یہ قومی مفاد کے منصوبے ہیں جن سے ملک میں جاری توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی،اس موقع پر اے ڈی سی تحصیلدار اوگی سلیم خان، نائب تحصیلدار مبارک خان ، ناظم وی سی تراوڑہ شوکت حیات، اقبال خان سواتی، میجر (ر) شفیع الرحمن، راج محمد اور خواج محمد و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں