شنکیاری پولیس نے 3کلوسے زائد چرس برآمد ،دومنشیات فروش گرفتار

ہفتہ 16 مارچ 2019 15:10

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی سربراہی میں مانسہرہ پولیس کا مفرور مجرمان سمیت منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دور ان دو منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ ااو تھانہ شنکیاری راجہ خان نے دومشہور منشیات فروش محمد ابراہیم اور ملزم سہیل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3کلو 25گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں